سکھر(ای این این) آل پاکستان راجپوت لائیرز فورم، پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کریگی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین APRLF رانا کبیر اختر راجپوت نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں موجود مرکزی و صوبائی قیادت سے کیا اور فورم کے بڑھتے ہوئے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کابینہ میں مزید توسیع کرنے پر مرکزی قیادت سے مشاورت کی اور لیڈیز ونگ کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔
پہلے مرحلے میں سندھ کی صدر اور کراچی ڈویژن کی صدر کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔ سینئر ایڈووکیٹ کے ناموں پر غور کیا گیا، جن میں صوبہ سندھ کے صدر کے لئے ایڈوکیٹ مہجبین ریاض راجپوت اور کراچی ڈویژن کے لئے سینئر ایڈووکیٹ حمیرا ندیم رانا کراچی کے ناموں پر اتفاق کیا گیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ چیئرمین ایڈوکیٹ رانا کبیر اختر راجپوت، سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ راؤ محمد نوید خاں نے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فورم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں آپ تمام رہنماؤں کی دن رات کی محنت اور خلوص شامل ہے، جس طرح سے آپ رہنماؤں نے اپنے قیمتی ٹائم کی قربانی دی ہے وہ قابل تحسین ہیں۔