کوئٹہ میں خودکش دھماکے میں 3 افراد جانبحق، 20 زخمی - Eye News Network

کوئٹہ میں خودکش دھماکے میں 3 افراد جانبحق، 20 زخمی

0

 کوئٹہ (ای این این/م ڈ) کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر خود کش دھماکہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہونے والے خود کش دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا نشانہ پولیس اہلکار تھے۔

About Author

Leave A Reply