بکوٹ میں ڈی آر سی کا قیام، اہل علاقہ کی جانب سے افسران کی تعریف - Eye News Network

بکوٹ میں ڈی آر سی کا قیام، اہل علاقہ کی جانب سے افسران کی تعریف

0

 بکوٹ(رپورٹ: نوید اکرم عباسی/ای این این) تھانہ بکوٹ کے عوام سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کا وعدہ وفا ہوگیا، تھانہ بکوٹ میں کھلی کچہری کے موقع پر عوامی مطالبہ پر کہا تھا کہ آپکو نتھیاگلی اور ایبٹ آباد دور پڑتے ہیں آپکو اس تھانہ کےلیے الگ کمیٹی کی سفارش کروں گا تاکہ دوبارہ آوں تو آپکا گلہ نہ ہو اس پر ڈی آئی جی ہزارہ میروئیس نیاز اور جنرل(ر) ایاز سلیم رانا چئیرمین ڈسٹرکٹ ریزولیشن کمیٹی نے خصوصی دلچسپی لی اور ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمٰن قریشی کو تھانہ بکوٹ کے لئے الگ پینل دیا جس پر عوام علاقہ سرکل بکوٹ نے ان سب کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ پٹن کلاں پلک اور دیگر دور دراز علاقوں سے مزید نمائیندگی دی جائے تاکہ زیادہ لوگوں کو گھر کے نزدیک سستا انصاف ملے۔

اس موقع پر تھانہ بکوٹ کی نئی کمیٹی میں چئیرمین مصالحتی کمیٹی سردار عثمان عباسی بکوٹ مفتی خالد محمود عباسی بیروٹ اور عبدالعزیز عباسی نمبل کو شامل کیا گیا جبکہ ضیافت ستی کیڈٹ(ر) ایس پی حفیظ الرحمٰن عباسی و دیگر پہلے سے گلیات کمیٹی میں شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ ڈی پی او ایبٹ آباد اور ضلعی چئیرمین مصحالتی کمیٹی جنرل ایاز سلیم رانا نے کہا کہ چھوٹے یونٹ اور خواتین ممبران کی مزید ضرورت ھے اس کا دائر کار ویسع کریں گے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی ہزارہ میروئیس نیاز کا کہنا تھا کہ راضی نامے کروانا مشکل ضرور مگر ثواب کا کام ھے، انتشار پسندوں سے معاشرے کو بچانا ھے۔
بکوٹ کے عوام کو مصحالتی کمیٹی دینے پر عوام علاقہ سرکل بکوٹ آپکے مشکور ہیں چئیرمین مصحالتی کمیٹی تھانہ بکوٹ سردار عثمان عباسی کا ڈونگا گلی میں ڈی آر سی گلیات کے ممبران اور تھانہ بکوٹ کی کمیٹی کے قیام کے اعلان کے موقع پر تقریب سے خطاب کیا۔ ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمٰن قریشی، ممبران کمیٹی ضیافت عارف ستی، سردار دلدار حسین، ملک شکیل محمد داود ناظمہ بی بی سردار گلفراز مفتی خالد عباسی سردار مبین ودیگر کے علاوہ ایس ایچ او ڈونگا گلی علی خان جدون کی شرکت، سٹیج سکریٹری کے فرائض ضیافت ستی نے ادا کئے تلاوت قرآن مجید مولانا داود نے کی گلیات کے پرفضاء مقام ڈونگا گلی میں گلیات کے تین تھانوں ڈونگا گلی بکوٹ بگنوتر کے ممبران کی مشترکہ تعارفی میٹینگ ڈی آئی جی ہزارہ ڈی پی او ایبٹ آباد اور ضلعی چئیرمین ڈسٹرکٹ ریزولیشن کمیٹی ڈی آر سی کے موقع پر جنرل ایاز سلیم رانا نے کہا کہ کمیٹی کے بانی مرحوم آئی جی ناصر درانی کا لگایا پودا آج پھل دے رہا ھے عدم برداشت والے معاشرے میں آپ لوگ ھم آہنگی پیدا کرکے قتل مقاتلے کو روک کر اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہیں آپ مصحالت کروائیں فیصلہ کا اختیار اللہ کی زات کو ھے لورہ اور بکوٹ دور دراز علاقوں پر مشکل ایریا ھے انکی سہولت کے لئے انکو تھانہ کی سطح پر الگ پینل دیا ھے اسکی کارکردگی پر مزید ممبران اور علاقوں کو شامل کریں گے ۔ڈی آئی جی ہزارہ میر وئیس نیاز نے کہا کہ گلیات کی معیشت کا دارومدار سیاحت پر ھے اور یہاں کے ممبران عوام اور پولیس کا سیاحت کے فروغ میں بھرپور کردار ھے پنجاب سے آئے سیاحوں نے بتایا کہ خیبر پختون خواہ پولیس اور پنجاب پولیس کے رویوں لہجوں میں بہت فرق ھے جس سے سیاح گلیات پولیس کی تعریف کرتے ہیں ۔۔ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ گلیات میں سیاحوں اور ملک کی اہم شخصیات کی آمد ورفت کے باوجود ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمن قریشی اور انکی فورس کی کارکردگی قابل تعریف ھے بکوٹ کھلی کچہری کے موقع پر عوامی ڈیمانڈ پر آج تھانہ بکوٹ کو الگ کمیٹی دی گی ھمارا مقصد لوگوں کو سستا انصاف گھر کی دھلیز پر ملے ۔چئیرمین سردار عبدالشکور نے کہا کہ ھم نے 593 کیسزز جنکی تفصیل 157 زمین کے 26 راستوں کے 122 فیملی کیس 126 لین دین کے جنکی ریکوری 8 کروڑ 24 لاکھ کی جبکہ فیملی کیس میں سب آباد ہوئے کوئی طلاق نہیں ہوئی جس پر ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں۔اس موقع پر محرر کمیٹی سردار ذاکر کی بہترین کارکردگی پر فوری ایوارڈ کا اعلان کیا گیا اور مرحومین ممبران کمیٹی سردار محمد افسر، سردار حنیف کی خدمات پر خراج تحسین کے بعد دعا فاتحہ کی گی۔

About Author

Leave A Reply