حب میں آئی ٹی روم کے فنکشنل ہونے سے حب انتظامیہ اور پولیس کو تمام ڈیجیٹل آپشنز کے ساتھ کیمرے اور وائرلیس کمیونیکیشن کی ضروریات مکمل ہو گئی، ایس ایس پی لسبیلہ مستوئی - Eye News Network

حب میں آئی ٹی روم کے فنکشنل ہونے سے حب انتظامیہ اور پولیس کو تمام ڈیجیٹل آپشنز کے ساتھ کیمرے اور وائرلیس کمیونیکیشن کی ضروریات مکمل ہو گئی، ایس ایس پی لسبیلہ مستوئی

0

 حب(ای این این) کوئٹہ کے بعد حب میں آئی ٹی اینڈ اوپس روم کو فنکشنل کردیا گیا ہے، حب میں آئی ٹی روم کے فنکشنل ہونے سے حب کی انتظامیہ اور پولیس کو تمام ڈیجیٹل آپشنز کے ساتھ کیمرے اور وائرلیس کمیونیکیشن کی ضروریات مکمل طور پر پوری ہوسکیگی، کام کا معیار اگر بہتر ہوتا ہے تو کام کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے، حب میں جلد کاروباری مراکز کومزید جدید کیمروں سے منسلک کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی نے حب آمد کے موقع پر آئی ٹی اینڈ اوپس روم کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی بلوچستان محمد طاہر رائے کی ہدایات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے تھانوں میں پبلک سروس ڈیلوری اور پولیس کے انفرا اسٹرکچر کو امپوروکرنے کی بھر پور کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کوئٹہ کے بعدحب میں آئی ٹی اینڈ اوپس روم کو فنگشنل کردیا گیا ہے جس سے حب کی انتظامیہ اور پولیس کو تمام ڈیجیٹل آپشنز کے ساتھ کیمرے اور وائرلیس کمیونیکیشن کی ضروریات مکمل طور پر پوری ہوسکیںگی اور یہی نہیں بلکہ آئی ٹی روم کے قیام سےحب سٹی تھانے میں براہ راست ڈیٹا کنٹرول ڈی تھری سافٹ وئیرز کے ذریعے ہوٹلز، ٹینیٹ رجسٹریشن، پولیس ریکارڈ ز کی ڈیٹا مینجمنٹ، ڈیجیٹلائزڈ انٹریز اور جدیدطریقے سے کام میں تیزی لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ حب میں آئی ٹی اینڈ اوپس روم کو فنگشنل ہونے سے محرم الحرام میں لسبیلہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈیجٹلائز کنٹرول روم کی وقتی طور پر ضرورت پڑتی تھیمگر آئی ٹی روم کے قیام سے اور اسکو مزیدوسیع کرکے کام میں جدت کے ساتھ تیزی لائے جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حب میں جلد کاروباری مراکز کومزید جدید کیمروں سے منسلک کیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ کام کا معیار اگر بہتر ہوتا ہے تو کام کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے آخر میں انکا کہنا تھا کہ ہماری مزید کوشش ہے کہ حب کے داخلی و خارجی راستوں ،سڑکوں ،شاہراہوں اور تجارتی مراکز کو کیمروں کی مدد سے مستقبل میں کور کیا جائے تاکہ حب شہر کو سیکورٹی کے حوالے سے منفرد اور جدید کرسکیں، اس موقع پر ایف سی کے لیفٹینٹ میجر عامر رضا سمیت ضلع لسبیلہ کے پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجو د تھی۔

About Author

Leave A Reply