غیرمعمولی معاشی تباہی پھیلانے والے عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، بلاول بھٹو زرداری - Eye News Network

غیرمعمولی معاشی تباہی پھیلانے والے عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، بلاول بھٹو زرداری

0

 کراچی(ای این این) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے معاشی ترقی کے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کرکے پاکستان کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔
عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر غربت کی لکیر سے نیچے دھکیلنے والوں کو معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کرتے ہوئے شرم آنا چاہئیے۔
جب سے خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی حکومت آئی ہے، صوبے میں 8.9 فیصد اضافے کے بعد شرح غربت 27 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔
سندھ میں پی پی کی حکومت میں نہ صرف شرح غربت میں 7.6 فیصد کی کمی ہوئی بلکہ صوبے کی فی کس آمدنی بھی ملک بھر میں سب سے زیادہ ہوچکی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
ایک جانب ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور دوسری جانب عمران خان بزرگ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پر بھی ٹیکس لگانا چاہتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
اگلے بجٹ میں بزرگ ریٹائرڈ ملازمین سے پنشن پر 10 فیصد ٹیکس وصول کرنے کے عمران خان کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کا ہر فورم پر مقابلہ کرے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
عمران خان کو آزمانے والوں نے پاکستان کے عوام کو ایک بدترین آزمائش میں مبتلا کردیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
ملک میں غیرمعمولی معاشی تباہی پھیلانے والے عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

About Author

Leave A Reply