ایبٹ آباد(رپورٹ:نوید اکرم عباسی/ای این این ایس) یوم مزدور کے عالمی دن پر گلیات میں بندر نے محنت کش کو نقدی، موبائل، اے ٹی ایم کارڈ سمیت نئی ویسٹ کوٹ سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق واسکٹ میں بارہ ہزار روپے، اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈز بھی موجود تھا وہ بھی بندر لے گئے۔
متاثرہ شخص کی دہائی، بندر کی منتیں ترلے لیکن بندر نے واسکٹ واپس نہیں دی۔
ایبٹ آباد کے علاقہ باڑہ گلی پشاور یونیورسٹی کے سمر کیمپ میں پیش آیا ایک عجیب واقعہ. اس سے قبل تو پورے ضلع ایبٹ آباد میں یہ سنا جاتا تھا کہ جنگلی جانور کسی انسان پر حملہ آور ہو گئے، پالتو جانوروں پر حملہ کر دیا، یا پھر فصل تباہ کر دی، لیکن اب ان جانوروں نے انسانوں کے کپڑے تک آکر چرانا شروع کر دیے ہیں۔ ایک ایسا ہی واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب باڑہ گلی کے قریب سیاسی و سماجی شخصییت شوکت لڈو کے کزن صداقت ساکنہ گلی بٹنگی نگری یونیورسٹی کمپس باڑہ گلی میں واسکٹ اتار کر بنچ پر رکھی تو اچانک ایک بندر عید کے لیے نئی بنی واسکٹ جھپٹ سے آ کر لے گیا، اور واسکٹ میں بارہ ہزار روپے کے علاوہ اے ٹی ایم کارڈ شناختی کارڈ ،بھی بندر لے گیا منتوں ترلوں کے باوجود بندر نے واسکٹ نہ دی اور بڑے درخت پہ چڑھ گیا،واسکٹ میں موجود شناختی کارڈ ،اور رقم سے صداقت محروم ہو گئے. جنگلی جانوروں کیلئے جنگل میں خوراک کی عدم دستیابی، انکی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے اب یہ جنگلی جانور اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے انسانی آبادیوں کا رخ کرتے ہیں اس لیے ان جانوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔