پاراچنار میں جبری گمشدگیوں کے خلاف ریلی، دھرنا - Eye News Network

پاراچنار میں جبری گمشدگیوں کے خلاف ریلی، دھرنا

0

پاراچنار(رپورٹ: محمد علی/ای این این ایس) پاراچنار میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور مرکزی دھرنے کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے صدائے مظلومین، ایم ڈبلیو ایم اور تنظیم تحفظ ملت کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر لاپتہ افراد کی بازیابی اور اسیروں کی رہائی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ 

ریلی کے شرکا کشمیر چوک سے ہوتے ہوئے ایدھی پارک احتجاجی دھرنا کیمپ پہنچ گئے جہاں پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم تحفظ ملت کے سربراہ مسرت منتظر، ایم ڈبلیو ایم کے سید نقی شاہ، صدائے مظلومین کے آغا مزمل حسین، شفیق مطہری اور دیگر مقررین نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد پر کسی قسم کیس ہوں یا وہ مجرم ہوں تو انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات کی شنوائی نہ ہوئی تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

About Author

Leave A Reply