معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے منافی ہے، دھشتگردوں کا کوئی مذھب نہیں ہوتا: سینیٹر ثمینہ وقار/دھنیش کمار - Eye News Network

معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے منافی ہے، دھشتگردوں کا کوئی مذھب نہیں ہوتا: سینیٹر ثمینہ وقار/دھنیش کمار

0

 حب(ای این این ایس) سینیٹر ثمینہ وقار زہری نے حب میں فٹبال میچ کے دوران بم دھماکہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے، اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ دھماکہ بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ناکام سازش ہے۔ 

سینیٹر ثمینہ وقار زہری نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے منافی اور بزدلانہ فعل ہے اور بزدل دشمن کو ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کوئی بھی مقصد حاصل نہیں ہو سکتا۔

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما و سینیٹر دھنیش کمار پلیانی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کبھی بھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونگے اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے اور انہوں نے فٹبال گراونڈ میں قوم کے سفیروں پر بزدلانہ وار کیا ہے۔

About Author

Leave A Reply