سندھ چائلڈ میریجز ری اسٹرینٹ ایکٹ 2013 غیر اسلامی قرار - Eye News Network

سندھ چائلڈ میریجز ری اسٹرینٹ ایکٹ 2013 غیر اسلامی قرار

0

نوشھروفیرو(ای این این ایس) ایڈیشنل سیشن جج 3 قمر الدین عباسی نے سندھ چائلڈ میریجز ری اسٹرینٹ ایکٹ 2013 کو غیر اسلامی قرار دیکر 15 سالہ لڑکی کی شادی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔

انہوں نے دوران سماعت سوال کیا کہ بی بی عائشہ کی شادی کتنی عمر میں ہوئی؟ ہم مسلمان ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ اگر آپ کو قانون پسند نہیں تو ختم کروادیں، آپ آدھی حدیث نہ سنائیں اور پوری حدیث جو بلوغت پر ہے، میں والدین کو مخاطب کیا گیا ہے، جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور قرار دیا کہ درخواست رد کی جاتی ہے۔ وکیل درخواست گذار نے آرزو راجا کیس، نادرا اور اسکول سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے حوالے دیے لیکن جج صاحب نے درخواست رد کردی۔

About Author

Leave A Reply