سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کر گئے - Eye News Network

سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کر گئے

0

اسلام آباد(ای این این ایس) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے ہیں۔
مشاہد اللہ خان کے بیٹے ڈاکٹر عفنان اللہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز ظہر اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے مشاہد اللہ خان کے انتقال کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مشاہد اللہ خان کافی عرصے سے علیل تھے۔
مشاہد اللہ کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ مسلم لیگ کی سابق حکومت میں وفاقی وزیر رہے۔
مشاہد اللہ خان نے ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی اسکول راولپنڈی سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے گورڈون کالج سے گریجویشن مکمل کیا اور پھر اردو لاء کالج کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

About Author

Leave A Reply