ضیاء الحسن لنجار کی ضمانت میں توسیع، رپورٹ بھجوا دی ہے: نیب - Eye News Network

ضیاء الحسن لنجار کی ضمانت میں توسیع، رپورٹ بھجوا دی ہے: نیب

0

کراچی(ای این این ایس) سندھ ہائیکورٹ میں بدھ کے روز وائس چیئرمین سندھ بار کونسل و سابق صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب انکوائری کیس کی سماعت ہوئی۔
سابق صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار و دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ضیاء الحسن لنجار کے خلاف انویسٹیگیشن مکمل کر کے ہیڈکوارٹر ارسال کردی ہے۔ہیڈکوارٹر سے جواب آنے تک مہلت دی جائے۔
عدالت نے نیب پراسیکوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔عدالت نے 9 مارچ تک نیب سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
دریں اثناء عدالت نے سابق صوبائی وزیر ضیاءالحسن لنجار و دیگرکی ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔
دوسری جانب ای این این سے بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ لالا حسن پٹھان نے کہا کہ نیب انکوائری کا طویل عرصہ سے مکمل نہ ہونا بد دیانتی ظاہر کرتی ہے۔

About Author

Leave A Reply