کوئٹہ (ای این این ایس/م ڈ) کوئٹہ کینٹ میں تہرے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، بیوی نے شوہر کی دوسری شادی کے خوف کے باعث میاں اور دو بیٹیوںکے گلے کاٹ کر ذبح کر دیا ،خود گیس سےبے ہوش ہو گئی جسےبیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق کینٹ کے علاقے شم لائن میں رہائش پذیر سیکورٹی فورس کا سپاہی عرفان مسیح کی بیوی سمیرا عرفان جو سول ہسپتال میں اسٹاف نرس ہے نے گزشتہ روز اپنے شوہر اور دو معصوم بچیوں چار سالہ شقایا اور چھ سالہ شمایا کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کر دیا جبکہ خود نے گیس کھول کر خود کشی کی کوشش کی تاہم بے ہوش ہو گئی ہمسائے نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال پہنچایا جبکہ بیوی کو بے ہوشی کی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا پولیس نے بتایا کہ ہوش میں آنے کے بعد سمیرا نے شوہر اور بچیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میرا شوہر عرفان دوسری شادی کر نا چا ہ رہا تھا جسے میں نے کئی بار منع کیا تاہم وہ بضد تھا شوہر کے دوسری شادی کے خوف کے باعث میں نے پہلے تینوں کو زہریلی دوا پلائی اور انجکشن لگائے اس کے بعد تینوں کے گلے کاٹ کر قتل کر دیا میں نےاپنے آپ کو بھی ختم کرنے کیلئے کمرے میں گیس کھول دی جس کے باعث میں بے ہوش ہو گئی پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی جبکہ ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں تہرے قتل کے باعث علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا۔