نوشہرو فیروز (رپورٹ: لالا حسن/ ای این این ایس) نوشهرو فیروز پریس کلب کی سالانہ انتخابات میں سینئر صحافی، کے ٹی این اور کاوش کے رپورٹر قاضی ذوالفقار عرف زائر صدر منتخب ہو گئے ہیں۔پریس کلب کے سینئر صحافی زاھد راجپر کی نگرانی میں ہونے والے سال 2021 کے انتخابات یونس راجپر سینئر نائب صدر، عطا حسین سموں نائب صدر، غلام مرتضیٰ تگر جنرل سیکرٹری، محبوب علی کلہوڑو ڈپٹی سیکرٹری، میہر علی بہن آفس سیکرٹری، سہیل راجپر پریس سیکرٹری، ممتاز سولنگی خازن، سہیل منگی آڈیٹر، اور علی بخش بوھیو لائبریری سیکریٹری بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
الیکشن کمیٹی اراکین میں عرفان میمن اور گدا حسین خاصخیلی شامل تھے۔
اس موقع پر ہونے والی پروقار سادہ تقریب میں نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں محکمہ اطلاعات کے محمد موسیٰ گوندل، لالا ایم حسن، قاضی قربان حسین، خادم حسین سیال، غلام مصطفیٰ تگر، زاھد قائم خانی، رانا شیر محمد، ایم عثمان، جاوید سومرو، مسرور، خادم حسین مری و دیگر نے شرکت کی۔