ووٹرز کا قومی دن:نوشہرو میں تین لاکھ، 84 ہزار،141 خواتین سمیت 8 لاکھ، 54 ہزار سے زاٸد رجسٹرڈ ووٹرز - Eye News Network

ووٹرز کا قومی دن:نوشہرو میں تین لاکھ، 84 ہزار،141 خواتین سمیت 8 لاکھ، 54 ہزار سے زاٸد رجسٹرڈ ووٹرز

0

نوشہروفیروز (ای این این ایس) ووٹرز کے قومی دن 07 دسمبر کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفیس نوشہروفیروز میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اظہر حسین ٹانوری کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر سال 7 دسمبر کو ووٹرز کا دن منایا جاتا ہے، مگر اس سال کورونا وائرس کے باعث یہ پروگرام چھوٹے پیمانے منایا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ، 54 ہزار، 715 ہے جس میں سے 4 لاکھ 70 ہزار 574 مرد اور 3 لاکھ، 84 ہزار، 141 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں سے 10 فیصد کم ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران کو اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے حلقہ اثر میں خواتین ووٹرز کے اندراج کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان جن کی عمر 18 سال ہوجائے وہ فوراً قومی شناختی کارڈ بنوائیں اور اپنا ووٹ اپنے موجودہ یا مستقل پتے پر درج کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے نوجوان اپنی سیاسی قیادت کو تبدیل کرسکتے ہیں اور اپنے پسندیدہ نمائندوں کو منتخب کراکر قومی و صوبائی اسمبلی میں بجھواسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹ کے اندراج، منتقلی کا عمل جاری ہے ضلع بھر کے شہری اور نوجوان اپنے ووٹ کے درست اندراج کو چیک کریں اور اپنا ووٹ داخل کراکر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔اس موقع پر نادرہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زون عابد حسین ٹانوری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری نور احمد سولنگی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد سلیم خانزادہ کے علاوہ ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے ارکان شہربانو، غلام مرتضیٰ آرائیں و دیگر موجود تھے۔

About Author

Leave A Reply