نوشہرو فیروز:سیلفی بناتے ہوئے نوجوان بیوی کے سامنے نہر میں ڈوب کر مر گیا - Eye News Network

نوشہرو فیروز:سیلفی بناتے ہوئے نوجوان بیوی کے سامنے نہر میں ڈوب کر مر گیا

0

نوشہرو فیروز (ای این این ایس) سیلفی کے شوق نے نوجوان سے زندگی چھین لی۔ لاش چھ دن بعد پانی سے تلاش کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ میں تعینات مختیار جانوری اپنی بیوی اور بھتیجے کے ہمراہ ڈاکٹر کو طبیعت دکھانے کے بعد سسرال کی طرف جارہے تھے تو فل فال ریگولیٹر کے پاس سیلفی بناتے ہوئے پائوں سلپ ہو جانے کے باعث پانی میں جا گرے۔ بیوی نے دوپٹے سے بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔
ان کی لاش 6 دن کی کوشش کے بعد ویسر موری کے قریب تلاش کر لی گئی۔ بعد ازاں ان کی تدفین نیو جتوئی کے قریب آبائی قبرستان صابر علی شاہ میں سپرد خاک کردی گئی۔ مرحوم کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

About Author

Leave A Reply