کشمور:معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار ملزم فائرنگ میں مارا گیا - Eye News Network

کشمور:معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار ملزم فائرنگ میں مارا گیا

0

کندھ کوٹ (ای این این ایس) کشمور کے علاقے میں چار سالہ بچی ع سے زیادتی کا گرفتار ملزم رفیق ملک فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے ساتھی خیر اللہ کے ٹھکانے سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس ٹھکانے پر پہنچی تو ملزم خیر اللہ نے فائرنگ شروع کردی۔ خیر اللہ کی فائرنگ کی زد میں آکر زیادتی کا ملزم رفیق ہلاک ہو گیا۔ جبکہ ملزم خیر اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 4 روز قبل چار سالہ بچی کو ہلاک ملزم رفیق نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جبکہ ملزمان اس کی ماں بھی کئی روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر عوام نے ایس ایس پی امجد شیخ سمیت کشمور پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

About Author

Leave A Reply