“معصوم علیشا کو انصاف دو، خواتین پر تشدد نامنظور” مٹھیانی میں مظاہرہ - Eye News Network

“معصوم علیشا کو انصاف دو، خواتین پر تشدد نامنظور” مٹھیانی میں مظاہرہ

0

مٹھیانی(ای این این ایس) کشمور میں معصوم علیشا اور اس کی ماں کے ساتھ جنسی زیادتی اور خواتین کے قتل کے خلاف یوتھ کمیٹی مٹھیانی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے علیشا کو انصاف دو، خواتین کا قتل عام بند کرو، غیرت کے نام پر بیغیرتی بند کرو، بچوں اور خواتین پر تشدد میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرو کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر فیاض شیخ، لالا حسن، بشیر سولنگی، رائو طفیل، معراج سندھی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بچوں اور خواتین پر تشدد میں ملوث ملزمان کے مقدمات 6 ماہ میں نمٹا کر مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں۔ انہوں عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی باری کا انتظار کرنے کی بجائے ان ظالم ملزمان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
مقررین نے کہا کہ مذھبی رہنما و فورس کے لوگ ایسے واقعات پر جذباتی کیوں نہیں ہوتے؟ ایسے ملزمان کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔

About Author

Leave A Reply