نوشہرو فیروز کے مطلوب ملزم لوٹی جت نے شادی کرلی، تین پولیس اہلکاروں سمیت 6 گرفتار - Eye News Network

نوشہرو فیروز کے مطلوب ملزم لوٹی جت نے شادی کرلی، تین پولیس اہلکاروں سمیت 6 گرفتار

0

نوشہرو فیروز(رپورٹ: منظور ملک/ ای این این ایس) نوشہرو فیروز میں پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والے 26 مقدمات میں پولیس کو مطلوب نذیر عرف لوٹی جت نے مبینہ طور پر ایک عورت کو اغوا کرکے نکاح کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں پولیس کے کارندے بھی شریک ہوئے۔شادی کی تقریب عادل کھوسو نامی شخص کے گھر میں ہوئی۔ خیال رہے کہ ایس ایس پی سمیت اعلیٰ پولیس افسران لوٹی جت کی گرفتاری کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے و اعلانات کرتے رہے ہیں لیکن مطلوب ملزم نے شادی رچا لی اور پولیس افسران اس کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکے۔
ایس ایس پی نوشہرو فیروز نے لوٹی جت ودیگر ملزمان سے تعلقات کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں جمعدار علی غلام کھوسو، علی اکبر کھوسو اور سپاھي جان محمد خاصخيلی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ملزمان وقار ولد نثار ملاح، پيار علی ولد امداد علی ملاح، آصف ولد غلام شبير خاصخيلی نے میڈیا کو بتایہ کہ لوٹی جت نے دو ہفتے قبل ایک عورت کو اغوا کرکے اس سے نکاح کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ لوٹی جت کے ساتھ مل کر جرائم کرتے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایس ایس پی نوشہرو فیروز نے دعوا کیا تھا کہ انہیں وانا وزیرستان یا شکار پور بھیجا جائے جہاں راکیٹ لانچر چلتے ہیں، لیکن اتنے ماہ گذرجانے کے بعد بھی نذیر عرف لوٹی جت کو پولیس گرفتار نہیں کرسکی البتہ مطلوب ملزم و دیگر جرائم پیشہ افراد نے لوگوں کی نیندیں حرام کردیں ہیں۔

About Author

Leave A Reply