شیخوپورہ موٹروے پر رات میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی - Eye News Network

شیخوپورہ موٹروے پر رات میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

0

لاہور(ای این این ایس) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں گزشتہ شب موٹروے پل کے قریب 2 افراد نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، جن کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے پولیس کو رات ایک بجے کال کرکے بلایا اور بتایا کہ وہ اپنے پڑوسی کے ہمراہ موٹر سائیکل پربہن کے گھر جا رہی تھی کہ کار سوار چار افراد نے انہیں روک لیا۔
ڈی پی او کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ 4 افراد میں سے پولیس وردیوں میں ملبوس 2 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر چھوڑ دیا، ملزم جاتے ہوئے اسے اپنے موبائل نمبرز بھی دے گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ موبائل نمبرز سے ٹریس کرکے دونوں ملزم پکڑ لیے ہیں اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم ملزموں کا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔
دریں اثناء 22 سالہ لڑکی کا میڈیکل بھی کرالیا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

About Author

Leave A Reply