دعا منگی تاوان دیکر بازیاب ہوئی، ملزمان نے ایک اور لڑکی بھی کلفٹن میں رکھنے کا اعتراف کیا، پولیس - Eye News Network

دعا منگی تاوان دیکر بازیاب ہوئی، ملزمان نے ایک اور لڑکی بھی کلفٹن میں رکھنے کا اعتراف کیا، پولیس

0

کراچی(ای این این ایس)انسداد دہشتگردی منتظم جج کی عدالت میں دعا منگی اغوا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے چالان میں تسلیم کیا ہے کہ دعا منگی کی بازیابی تاوان دینے کے بعد ممکن ہوئی۔
پولیس نے چالان عدالت میں پیش کردیا۔ اغوا کار دعا منگی کے اغوا کے بعد تاوان کے لیے اٹلی کا فون نمبر استعمال کررہے تھے۔
اغوا کار تاوان کے لیے دعا منگی کے والدین سے واٹس ایپ پر کال کرتے رہے۔
پولیس نے انکشاف کیا کہ دعا منگی کے والد نے 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا۔
اغوا کے بعد دعا منگی کو کلفٹن میں روفی بیچ پرائراڈ فلیٹ میں رکھا گیا تھا۔
ملزمان نے دعا منگی کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا تھا۔ ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ بسمہ نامی لڑکی کو بھی اغوا کے بعد اسی فلیٹ میں رکھا گیا تھا۔
کیس میں مظفر عرف موذی، زوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت 5 ملزمان گرفتار ہیں۔
چالان کے مطابق ملزمان نے اپنے بیان میں اغوا سے متعلق اعتراف جرم کرلیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، 30 بور پستول، گاڑی، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت اہم چیز برآمد کرلی گئی ہیں۔
عدالت نے کیس کا چالان منظور کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت 7 جولائی کا انسداددہشت گردی عدالت نمبر 2 میں ہوگی۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی کورٹ جیل میں سانحہ 12مئی کےسات مقدمات کی سماعت ہوئی۔
میئرکراچی وسیم اختر کےعلاوہ تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
میئر کراچی کوعدالت میں حاضری سے استثنی ملا ہوا ہے۔
عدالت نےتمام مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کےسات اگست تک ملتوی کردی۔

About Author

Leave A Reply