شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا معاملہ: عدالت نے نوشہرو فیروز اور مٹھیانی تھانوں کے ایس ایچ اوز پر مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا - Eye News Network

شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا معاملہ: عدالت نے نوشہرو فیروز اور مٹھیانی تھانوں کے ایس ایچ اوز پر مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا

0

نوشہرو فیروز (ای این این ایس) ایڈیشنل سیشن جج نوشہرو فیروز سید اکرام الرحمان کی عدالت نے ایک نوجوان بابر علی لانگاہ کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے الزام میں ایس ایچ او مٹھیانی اور نوشہرو فیروز پر مقدمہ داخل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
ایک خاتون زیبل کی درخواست پر مئجسٹریٹ نے چھاپہ مارا تو بابر کو غیر قانونی حراست میں پایا گیا۔
عدالت نے ایس ایس پی نوشہرو فیروز کو حکم دیا کہ ایس ایچ او مٹھیانی رفیق احمد بوھیو اور ایس ایچ او نوشہرو فیروز حنیف مہر کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ کیونکہ انہوں نے مل کے علاقے کے عوام کو رشوت کے لیے تنگ کیا ہے۔ عدالت نے 23 جون کو جاری حکم میں مزید کہا ہے کہ معاملہ مزید کارروائی کے لیے ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد کو بھی بھیجا جائے۔

About Author

Leave A Reply