عید پر میکے جانے کی بات عورت کو مہنگی پڑ گئی، سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، موقع سے فرار - Eye News Network

عید پر میکے جانے کی بات عورت کو مہنگی پڑ گئی، سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، موقع سے فرار

0

سکرنڈ (رپورٹ: گل محمد لغاری)سکرنڈ میں عید پر میکے جانے کی بات عورت کو مہنگی پڑ گئی، شوہر نے بیوی کو پسٹل کے فائر کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سکرنڈ کے نواحی گاؤں محمد خان مگسی میں ایک شخص سائیں بخش مگسی نے اپنی بیوی رخسانہ کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بیوی نے عید پر میکے جانے کی ضد کی جس پر جھگڑا ہوگیا اور سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس نے اطلاع پر گاؤں کا محاصرہ کرلیا، تاہم مبینہ قاتل شوہر فرار ہو گیا۔
آخری اطلاعات تک قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا تاہم پولیس نے لاش اسپتال منتقل کردی۔

About Author

Leave A Reply