عدالتی حکم پر کروڑوں روپے لینے والے میڈیا ہائوسز عید سے قبل صحافیوں کو ادائگی یقینی بنائیں: کے یو جے - Eye News Network

عدالتی حکم پر کروڑوں روپے لینے والے میڈیا ہائوسز عید سے قبل صحافیوں کو ادائگی یقینی بنائیں: کے یو جے

0

کراچی(ای این این ایس) کراچی یونین آف جرنسلٹس (کے ہو جے) نے تمام میڈیا ہائوسز سے مطالبہ کیا ہے کہ عید سے قبل تمام ملازمین کو تنخواہیں اور بقایاجات ادا کی جائیں۔
کے یو جے کے صدر حسن عباس اور جنرل سیکرٹری عاجز جمالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے چینلز اور اخبارات کے مالکان کو اشتہارات کے مد میں کروڑوں روپے جاری کیئے ہیں۔ حکومت نے اشتہارات کی ایجنسیوں کو بھی رقوم جاری کی ہیں۔ حالانکہ سندھ حکومت نے کے یو جے کو یقین دلایا تھا کہ جب بھی میڈیا ہائوسز کو پیسے جاری کیئے جائینگے تو اس کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہ و بقایاجات کے ساتھ مشروط کیا جائے گا۔ جبکہ حکومت نے صحافیوں کی انجمنوں اور یونینز سے بات کیئے بغیر مالکان کو رقم جاری کردی ہے تو اب یہ سندھ حکومت کی ذمے داری بنتی ہے کہ میڈیا ورکرز کو تنخواہیں اور بقایاجات دلوائی جائیں۔
کے یو جے نے کہا کہ سینکڑوں صحافی کئی ماہ سے اپنی تنخواہوں اور بقایاجات سے محروم ہیں۔ کرونا وائرس کے باوجود کچھ میڈیا ہائوسز نے ورکرز کو ملازمتوں سے برطرف کیا اور کچھ میڈیا ہائوس گذشتہ تین ماہ سے ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کر رہے۔
کے یو جے نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام تر صورتحال کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹس لیا جائے اور عید سے قبل تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہیں ادا کروائی جائیں۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم بینچ نے حکومت کو سخت ہدایات جاری کی تھی، جس کے نتیجے میں میڈیا ہائوسز کو کروڑوں روپے ادا کیے گئے۔تاہم اکثر میڈیا مالکان نے ادائیگیاں نہیں کی۔

About Author

Leave A Reply