وکلا کا جج کے نامناسب رویہ پر احتجاج - Eye News Network

وکلا کا جج کے نامناسب رویہ پر احتجاج

0

کراچی(ای این این ایس) سندھ بار کونسل کی جانب سے ایک جج کے غیرمناسب رویہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
وکلا نے ہائیکورٹ کے مین گیٹ، بار کائونسل کے باہر احتجاج نعریبازی کی گئی۔
سندھ بار کونسل کی جانب سے پیر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی تھی۔
سینئر وکیل نور ناز آغا ودیگر کا کہنا تھا کہ ججز کا رویہ وکلا کے ساتھ غیر زمہ دارانہ ہے۔
انصاف کی فراہمی میں ججز اور وکلا ایک ہی کار کے دو پیے ہوتے ہیں۔
وکلا کا کہنا ٹھا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد ججز کو انکے غلط رویے کا احساس دلانا ہے۔
خیال رہے کہ جسٹس نظر اکبر نے سینئر وکیل نور ناز آغا اور انکے شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ نور ناز آغا انسانی حقوق کی سرگرم رہنما اور جوڈیشل کمیشن کی بھی رہن رہی ہیں۔

About Author

Leave A Reply