شازیہ خشک نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا، شوہر کا تصدیق یا تردید سے انکار - Eye News Network

شازیہ خشک نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا، شوہر کا تصدیق یا تردید سے انکار

0

کراچی(ای این این ایس) شازیہ خشک کے حوالے سے یے خبریں گردش کر ہی ہیں کہ وہ شوبز کو الوداع کر رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یے بات انہوں نے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔ لیکن اس حوالے سے جب ان کے شوہر پروفیسر ابراہیم خشک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تردید یا تصدیق سے انکار کردیا۔
شازیہ خشک کے مطابق انہوں نے گلوکاری چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ وہ اب مکمل اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔
اس مبینہ انٹرویو کے مطابق شازیہ خشک نے شوبز کو خیرباد کہتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ان کے فیصلے میں بھی ہمیشہ کی طرح سپورٹ کریں گے۔

    گلوکاری کے 25 سالہ کیرئیر میں شازیہ خشک نے نہ صرف اردو اور سندھی گانوں میں اپنی سُریلی آواز شامل کی بلکہ، بلوچی، پنجابی، سرائیکی اور براہوی زبانوں میں بھی گانے گائے۔
خیال رہے کہ صوفی فنکار اپنے فن کو عوام اور مذاہب کی خدمت سمجھتے ہیں اس لیے وہ کسی ایک مذھب کی بات نہیں کرتے۔

بعد ازاں ان کے شوہر نے اس بات کی تصدیق کر دی۔

About Author

Leave A Reply