صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا نےسول اسپتال نوشہرو فیروز کی حالت زار پر سر پکڑ لیا، جلد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی‎ - Eye News Network

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا نےسول اسپتال نوشہرو فیروز کی حالت زار پر سر پکڑ لیا، جلد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی‎

0

‎نوشھروفیروز (ای این این ایس)سول اسپتال نوشھرو فیروز سے ایک سؤ ڈاکٹروں کے تبادلوں کی صوبائی وزیرصحت   لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ برہم ہو گئیں۔ ادویات کی کمی اور اسپتال کی حالت زار دیکھ کر وہ ایک موقع پر سر پکڑ کر کھڑی ہو گئی۔

صوبائی وزیر  ڈاکٹر عذرا فضل پیچوھو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سول اسپتال میں پئتھالاجسٹ، آرتھو، سرجری، ناک، الٹرا ساؤنڈ سے متعلقہ ڈاکٹرس و دیگر عملہ تعینات  ہی نہیں ہے۔ ایک ڈاکٹر نے دن بھر12 مریضوں کا معائنہ کیا ہے۔ دوسری جانب رہائشی بنگلوز پر غیر متعلقہ افراد کے بجلی کا بل  بھی سول اسپتال  کے اکاؤنٹ سے  دیا جاتا رہا ہے جس پر صوبائی وزیر نے پوچھا کہ یے بل کیوں دیا جا رہا ہے؟ جس کا انتظامیہ کوئی جواب نہ دے سکی۔

صوبائی وزیر عذرا پیچوہو نے  میڈیا کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے میں مسائل حل کئے جائیں گے اور سول اسپتال کو ضلع کا درجہ بھی بہت جلد دیا جائیگا۔

ان کا مزید  مزید کہنا تھا کہ  وہ جب دوسری بار آئینگی  تو سول  اسپتال بچا ئو ایکشن کمیٹی اور شہری انہیں پھولوں کے ہار پہنائینگے کیونکہ  سول اسپتال کے سارے مسائل حل ہوچکے ہونگے۔ خیال رہے کہ ایکشن کمیٹی نے اسپتال کے ابتر حالات اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے خلاف کئی دنوں تک احتجاج کیا تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

About Author

Leave A Reply