بکوٹ: منشیات فروشی کے الزام میں ملزم ایک بار پھر گرفتار - Eye News Network

بکوٹ: منشیات فروشی کے الزام میں ملزم ایک بار پھر گرفتار

0

بکوٹ/ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی) سرکل بکوٹ میں منشیات فروشی کرنے والا ملزم حسنات اعوان ایک بار پھر بھاری منشیات کے ساتھ بکوٹ پولیسں کا مہمان بن گیا۔

اپنی گاڑی پر منشیات لےکر جارہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر بکوٹ پولیسں نے ایس ایچ او بکوٹ گوہر رحمان اور انکے اہلکاروں نے ناکہ بندی کرکے گاڑی روکنے کی کوشش کی اور اس اثناء میں گاڑی سمیت فرار ہونے کی کوشش میں پولیسں نے ملزم کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔اس سے قبل ملزم پر تھانہ آزاد کشمیر تھانہ اسلام آباد تھانہ بکوٹ میں منشیات فروشی کی دفعات کے تحت چار مقدمات درج ہیں۔
عوام علاقہ نے بار ہا تھانہ بکوٹ اور اسکی متعلقہ پولیسں چوکیوں کوہالہ اور چمیالی کے حوالے سے میڈیا کے ذریعے اور پولیسں کی کھلی کچہریوں میں نوجوان نسل کو منشیات پر لگانے والوں کے بارے میں آواز بلند کی اور ہر بار معمولی کاروائی کے بعد ملزمان جیل سے باہر ھوتے ہیں۔

About Author

Leave A Reply