ہر سال 12 لاکھ افراد روڈ حادثات میں فوت ہوتے ہیں، احتیاط سے بچا جا سکتا ہے: موٹر وے پولیس - Eye News Network

ہر سال 12 لاکھ افراد روڈ حادثات میں فوت ہوتے ہیں، احتیاط سے بچا جا سکتا ہے: موٹر وے پولیس

0

سکرنڈ(رپورٹ: گل محمد لغاری)سکرنڈ موٹروے پولیس موبائیل ایجوکیشن یونٹ اور ہنڈا ایٹلس کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج نواب شاہ میں روڈ سیفٹی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں پرنسپال نظام الدین زرداری، پروفیسر رانا ریاض احمد، کلیم اللہ شیخ، عبید اللہ و دیگر اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار میں موٹر وے پولیس افسر عظیم خان زرداری انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ نے شرکاء کو روڈ سیفٹی آگہی سے متعلق پریزنٹیشن دی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک سروے کے مطابق ہر سال بارہ لاکھ لوگ روڈ ایکسیڈنٹ میں فوت ہو جاتے ہیں۔ اور دنیا میں ہر تین منٹ میں ایک بچہ روڈ حادثات کا شکار ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ سیٹ بیلٹ استعمال کرنے کے فوائد، روڈ پر پیدل چلنے کا طریقہ کار، روڈ کراسنگ، موٹر سائیکل سوار کے لئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
کلیم اللہ شیخ کا کہنا تھا کہ روڈ سیفٹی ٹپس اور ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے حادثات سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔
موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج عظیم خان زرداری نے سیمینار کے انعقاد پر کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

About Author

Leave A Reply