جج ارشد ملک مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، لاہور ہائی کورٹ کاروائی کرے: چیف جسٹس اسلام آباد - Eye News Network

جج ارشد ملک مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، لاہور ہائی کورٹ کاروائی کرے: چیف جسٹس اسلام آباد

0

(اسلام آباد (ای این این ایس
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کرلیا ہے، ان کے خلاف لاہورہائی کورٹ تادیبی کارروائی کرے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے حکم پر قائم مقام رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق جج ارشد ملک بادی النظر میں مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پریس ریلیز اوربیان حلفی میں ارشد ملک کے انکشافات مس کنڈکٹ کا اعتراف ہیں، جج ارشد ملک نے 7 جولائی کو پریس ریلیز جاری کی اور 11 جولائی کو بیان حلفی بھی جمع کرایا تھا۔

About Author

Leave A Reply