اے این ایف اہلکار کی کورین سیاہ خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش، سوست پولیس نے مقدمہ درج کر لیا - Eye News Network

اے این ایف اہلکار کی کورین سیاہ خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش، سوست پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

0

گلگت (ای این این ایس)سوست میں انٹی نارکوٹک فورس کے عبدالقیوم نامی ڈرائیورکی کورین سیاح خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کے دوران کورین سیاح عورت مزاحمت پر زخمی ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سوست میں اے این ایف اہلکار نے کورین سیاح کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور کورین سیاح کی جانب سوست پولیس اسٹیشن میں جمع درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اے این ایف اہلکار نے اسے مدد کی پیش کش کی اور سوست میں اے این ایف آفس میں سیلفیاں بھی لیں بعد ازاں اپنے ڈیرے میں لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔درخواست میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سوست پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اقبال اعظم کے مطابق کورین سیاح کی تحریری درخواست پر ملزم عبدالقیوم کے خلاف زیر دفعات 354اور 342کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ملزم واردات کے بعد فرار بتایا جاتا ہے، تا ہم ہنزہ نگر اور گوجال میں مختلف مقامات پر پولیس نے ناکہ بندی کرکے مبینہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کوشش شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ساﺅتھ کوریا سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا نام سوجی جبکہ مبینہ ملزم کا تعلق خیبر پختونخواہ سے بتایا جاتا ہے۔

About Author

Leave A Reply