ڈرائیور پر تشدد میں ملوث افتخار لنڈ کو انسانی حقوق کے لیے فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا - Eye News Network

ڈرائیور پر تشدد میں ملوث افتخار لنڈ کو انسانی حقوق کے لیے فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

0

اسلام آباد(ای این این ایس) انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹر شیرین مزاری نے افتخار لنڈ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
یاد رہے کہ لنڈ کو انسانی حقوق پر سندھ کا فوکل پرسن بنایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ وہ اپنے ڈرائیور پر بدترین تشدد میں ملوث پایا گیا تھا۔
اس لیے انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان کی تقرری کی مخالفت کی تھی اور پی ٹی آئی قیادت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ لنڈ کو برطرف کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ایسا نوٹیفکیشن پیر روز جاری کردیا گیا ہے. افتخار لنڈ کو پی ٹی آئی میں ہونے کے باعث مذکورہ عہدہ دیا گیا تھا کیونکہ انسانی حقوق کے حوالے ان کی کوئی بڑی خدمات نہیں۔

About Author

Leave A Reply