وکلا و سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں بند کی جائیں، رکن سندھ بار کونسل عبدالستار لہرانی - Eye News Network

وکلا و سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں بند کی جائیں، رکن سندھ بار کونسل عبدالستار لہرانی

0

 نوشھروفیرو (ای این این) رکن سندھ بار کونسل عبدالستار جی لہرانی نے سندھ بھر سے گرفتاریوں اور نوجوانوں کو جبری گم کرنے پر شدید تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ ٹائون پر حملے کا بہانہ بنا کر غیر آئینی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیگناہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں افسوسناک ہیں اور حکمران طاقت کے نشے میں آئین اور قانون سے ماورا اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
ستار لہرانی کا مزید کہنا تھا کہ وکلا سمیت سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں عدالتی کارروائی کے بائکاٹ کا اعلان کیا جائیگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار سیاسی کارکنوں کو آزاد کیا جائے اور وکلا پر داخل جھوٹے مقدمات فی الفور ختم کیے جائیں۔

About Author

Leave A Reply