وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بیٹے کی گاڑیوں کے قافلے کو حادثہ، دو جانبحق، 7 زخمی - Eye News Network

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بیٹے کی گاڑیوں کے قافلے کو حادثہ، دو جانبحق، 7 زخمی

0

 حب (ای این این) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بیٹے کے قافلے کی گاڑی کو دریجی کے قریب حادثہ دو جانبحق سات زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ سمیت جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب کے تمام ڈاکٹرز ہسپتال پہنچ گئے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کے روز لسبیلہ کے علاقے جان محمد باریجہ گوٹھ سے واپسی پر ہنیدان کا را ہو ٹل کے قریب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے فرزند شہزادہ جام محمد کمال اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر مگسی کے فرزند نوابزادہ زرین خان مگسی کے قافلے کی گاڑی کو حا دثہ پیش آیا حادثے میں نوابزادہ زرین مگسی کے محافظ جانبحق جبکہ سات زخمی ہوگئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثے میں جانبحق ہونے والوں میں طالب حسین اور نثار جبکہ زخمیوں میں نوریز ولد غلام محمد بشیر احمد ولد گل حسن ، میر حسن ولد فدا حسین مگسی ، ڈرائیور مصطفی ولد محمد عمر، ظفر ولد غلام حسین شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت ڈاکٹر اور اسٹاف ہسپتال پہنچ گئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیاعلا وہ ازیں میر زرین خان مگسی نے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب پہنچ کر زخمیوں کی عیا دت کی۔

About Author

Leave A Reply