مٹھیانی(ای این این ایس) پریس کلب مٹھیانی (رجسٹرڈ) کے سیکرٹری جنرل رانا غلام سرور اور رکن پریس کلب اکرام اللہ کے گھر پر حملہ کرنے والے پی پی مٹھیانی کے صدر و دیگر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر صحافتی اور سماجی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ قوم پرست کالعدم تنظیم کے اراکین کو پولیس گرفتار کرنے سے قاصر ہے کیونکہ ان کو سندھ میں سرکاری پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار رانا غلام سرور، اکرام اللہ، دکاندار ایسوسی ایشن کے صاحب خان چانڈیو، عبدالله سلطان ایڈوکیٹ و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر پانچ دن کے اندر مقدمہ درج نہیں ہوا اور حملہ آور گرفتار نہیں کئے گئے تو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ مافیا کے کارندے ہم پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں، ان کارندوں نے لوگوں کے فوتی کھاتے تبدل کئے جن کو افسران نے رد کر دیا، جس پر وہ حواس باختہ ہو کر حملے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی صحافیوں کا اہم وفد سابق صوبائي وزير ضياءَ الحسن لنجار، ایس ایس پی نوشہرفیروز، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد، آئی جی سندھ پولیس اور ہے ایف یو جے کے مرکزی رہنماؤں صدر شہزادہ ذوالفقار اور لالا اسد پٹھان سے مل کر ان کو حقائق سے آگاہ کریگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں صحافیوں و اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ شرپسند عناصر پھر سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں