اسلام آباد (ای این این ایس) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی کی جانب سے میت کی بے حرمتی اور ان کے ساتھ ریپ کا بل کمیٹی میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میت کے ساتھ ریپ کے کیسسز بہت زیادہ ہیں، اگر یہ بل پاس نہ ہوا تو کل کو ہمارے اپنوں نے بھی قبر میں جانا ہے۔
کمیٹی نے مردوں کی بے حرمتی پر سزاوں کا بل بھی مشترکہ طور پر پاس کر دیا۔ چیئرمین کمیٹی نے قبرستانوں کے گرد چار دیواری اور سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم انتہائی قابل افسوس ہے سخت سزا دی جائے۔
قبرستان میں میت کے ساتھ ریپ کی سزا بھی وہی ہونی چایئے جو زندہ انسان کے ساتھ ریپ کی ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس رحمٰن ملک کی زیر صدارت ہوا۔