مہمند:شاگرد کی کالیج سے موٹر سائیکل چوری، تعلیم خطرے میں پڑ گئی - Eye News Network

مہمند:شاگرد کی کالیج سے موٹر سائیکل چوری، تعلیم خطرے میں پڑ گئی

0

مہمند(ای این این ایس) ضلع مہمند کے علاقے دویزئی سے تعلق رکھنے والے طالب علم احمد گل ولد اتم گل نے لوئر مومند پریس کلب میں اپنی فریاد بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں تھرڈ ایئر کے امتحان کیلئے یکہ غونڈ ڈگری کالج میں پرچے کیلئے آیا اور موٹر سائیکل کالج کے سٹینڈ میں لاک کردی۔
پرچہ ختم ہونے کے بعد میں واپس ایا تو میری موٹر سائیکل غائب تھی۔میں نے کالج کی سکیورٹی گارڈز اور انتظامیہ سے اس بارے میں شکایت کی لیکن انہوں کہا کہ ہم اسکے ذمہ دار نہیں، آپ کو خود اسکی حفاظت کرنی چاہئے تھی۔احمد گل کا کہنا تھا کہ میرے گھر سے کالج تک تقریبا پچاس کلومیٹر کا فاصلہ ہے اور یہ موٹر سائیکل میرا واحد آسرا تھا اسکے علاوہ کالج میں کوئی ٹرانسپورٹ کا بنوبست نہیں ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ میں تقریبا پانچ سو روپے کرایہ آتا ہے اور ہم لوگ وقت پر کالج بھی نہیں پہنچ سکتے۔احمد گل کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ,مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ یا تو اسکی موٹر سائیکل کا پتہ لگائیں اگر نہیں تو انکو دوسری موٹر سائیکل دیدیں تاکہ وہ اپنی پڑھائی جاری رکھ سکے۔

About Author

Leave A Reply