وانا: ٹمبر مافیا لکڑی افغانستان بھیجنے لگا، جنگلات ختم ہونے لگے - Eye News Network

وانا: ٹمبر مافیا لکڑی افغانستان بھیجنے لگا، جنگلات ختم ہونے لگے

0

وانا(ای این این ایس) جنوبی وزیرستان کی وادی شکئی اور دیگر علاقوں میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے، جنگلات کی
مسلسل کٹائی کی وجہ سے شکئی کے گھنے جنگلات ختم ہورہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے، کہ ٹمبر مافیا جنگلات کی لکڑی پڑوسی ملک افغانستان سمگل کررہے ہیں، جہاں وہ مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی طور لکڑ کی دام نہ صرف بڑھ گئے ہیں، بلکہ لکڑ ناپید ہوگئی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے، کہ روزانہ کی بنیاد پر لکڑیوں اور کوئلے سے لدے درجنوں سے زائد ٹرک اور ٹریکٹرز افغانستان کا رخ کرتے ہیں۔ وادی شکئی کے باسیوں کا کہنا ہیں، کہ لکڑ افغانستان کے لیے جانے میں ایک مخصوص اور مضبوط نیٹ ورک کام کررہاہے، تاہم لکڑ افغانستان اسمگلنگ روکنے میں تاحال ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے حکام ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
اہلیان شکئی نے جنوبی وزیرستان سے منتخب ایم این اے علی وزیر، ایم پی اے نصیراللہ وزیر، سول و عسکری حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

Leave A Reply