صوابی(ای این این ایس) صوابی کے علاقے ناڑو مانیری میں لیاقت نامی شخص نے خواجہ سراپرفائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خواجہ سرا فاروق عرف مالٹا شدید زخمی ہو گیا۔
خواجہ سراکو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ خواجہ سرا کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر فائرنگ کردی۔
پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کر لیا۔