عوام اپنی شکایات کے حل کے لیے دن 12 بجے سے 2 بجے تک رابطا کر سکتی ہے، ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی - Eye News Network

عوام اپنی شکایات کے حل کے لیے دن 12 بجے سے 2 بجے تک رابطا کر سکتی ہے، ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی

0

   نوشھرو فیروز (ای این این) سینئر سپرنٹینڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) نوشھرو فیروز عبدالقیوم پتافی نے کہا ہے کہ عوام اپنی شکایات کے حل کے لیے دن 12 بجے سے 2 بجے تک رابطا کر سکتی ہے۔ عوامی شکایات کا ترجیحی بنیاد پر ازالہ کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اپنے آفس میں مختلف سائلین اور وفود سے بات کرتے ہوئے کیا۔
عبدالقیوم پتافی کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کے عوام کے مسائل متعلقہ افسران کو بلا کر سامنے ہی حل کرائوں، عوام بیرج کسی خوف کے اپنی جائز شکایات لیکر آئیں۔ پریس کلب مٹھیانی (رجسٹرڈ) کے وفد اور انسانی حقوق کے رہنما اور وکلا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجرمان کتنے بھی چالاک کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی اور غفلت کے مرتکب افسران سزا سے بچ نہیں سکتے۔ صحافیوں کے وفد میں سکندر علی، رانا غلام سرور، منظور علی ملک، جبکہ انسانی حقوق کے معروف رہنما لالا حسن پٹھان ایڈوکیٹ ، کاشف ملک ایڈوکیٹ و دیگر نے ایس ایس پی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی نے کہا کہ عوام سے گذارش ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد و کرپٹ افسران کی نشاندہی کریں تو ان کے کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ کاشف ملک کی شکایت پر انہوں نے ایس ایچ او مٹھیانی کو طلب کرتے ہوئے شہر بھر سے ہونے والی چوریوں سے متعلق رپورٹ مانگ لی۔

About Author

Leave A Reply