مٹھیانی(ای این این ایس) پی پی رکن صوبائی اسمبلی ممتاز علی چانڈیو کی بہن اور صحافی علی محمد چانڈیو کی اہلیہ دل کا دورہ پڑنے سے حیدرآباد میں انتقال کر گئی۔
دوسری جانب مختلف مکتب فکر کی جانب سے ممتاز علی چانڈیو اور علی محمد چانڈیو کے ساتھ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کی تدفین آبائی قبرستان کایجا چانڈیو مٹھیانی میں ہوگی۔