ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران بلا مقابلہ منتخب - Eye News Network

ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران بلا مقابلہ منتخب

0

ایبٹ آباد(ای این این ایس) ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات تمام عہدیدران بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں، الیکشن کمیٹی نے نومنتخب عہدیداران کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ایبٹ آباد پریس کلب کی 2021 کابینہ میں سردار نوید عالم صدر، سردار محمد شفیق جنرل سیکرٹری جبکہ ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید طاہر حسین شاہ اور عاطف قیوم جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
ایبٹ آباد پریس کلب کابینہ میں سینئر نائب صدر اشفاق احمد، نائب صدر سید کمال شاہ، جائنٹ سیکرٹری عبدالواسع خان، سیکرٹری مالیات آصف محمود اعوان، اسسٹنٹ سیکرٹری دلدار احمد ستی شامل ہیں۔ ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدرسہیل عباسی، نائب صدر طاہر محمود، فنانس سیکرٹری عاطف حسین، جائنٹ سیکرٹری جمعہ خان، اسسٹنٹ سیکرٹری مطیع الرحمٰن تنولی شامل ہیں۔

About Author

Leave A Reply