مٹھیانی(ای این این ایس) مٹھیانی میں پانچویں جماعت کے طالبعلم ت کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا وحشی ملزم وزیر گاڈھی 24 گھنٹے گذرنے کے باوجود گرفتار نہیں ہو سکا۔ جبکہ پولیس نے ایف آئی آر بھی داخل نہیں کی۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس فارم نہیں ہے اس لیے منگل کو ابتدائی رپورٹ جاری ہوگی، جبکہ حتمی رپورٹ روھڑی سے موصول ہوگی۔ دوسری جانب ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس روایتی ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور 24 گھنٹے گذرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ دریں اثناء ای این این کی جانب سے ڈی ایس پی نوشہرفیروز اعجاز میمن سے بار بار رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ان کا فون اٹینڈ نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ پیر کی شام کو ملزم نے بچے کو موٹر سائیکل پر اغوا کرکے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
اس حوالے سے مٹھیانی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کوٹ مٹھا تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے جبکہ ورثاء کا کہنا ہے کہ بچے کو مٹھیانی شہر سے اغوا کیا گیا۔