کے یو جے کی طرف سے کراچی کے صحافیوں کو صحت کارڈ کا اجراء - Eye News Network

کے یو جے کی طرف سے کراچی کے صحافیوں کو صحت کارڈ کا اجراء

0

کراچی(ای این این ایس) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، صحت، تعلیم اور روزگار جیسے مسائل میں صحافیوں کی ہر سطح پر مدد بھی کریں گے اور صوبائی اسمبلی سے صحافیوں کے حقوق کے لئے نئے قانون سازی کرنے جا رہے ہیں، ہم نے صوبائی سطح پر جرنلسٹس پروٹیکشن بل تیار کر لیا ہے جو جلد سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ صوبائی سطح پر میڈیا ہائوسز سے ہم نے طے کیا ہے کہ ان کو اشتہارات کی مد میں ادائگیاں براہ راست کریں گے لیکن یہ ادائگیاں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہوں اور بقایاجات کی ادائیگیوں سے بعض قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے نشروط نہیں کر سکے لیکن میڈیا ہائوسز نے ہم کو یقین دلایا تھا کہ ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے صحافیوں کو ہیلتھ کارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کے یوجے نے پہلے مرحلے میں تین سو سے زائد صحافیوں کو ہیلتھ کارڈز فراہم کیئے ہیں، چھہ سے زائد اراکین کے کے یوجے کو صحت کی سہولت کی فراہمی کے ہیلتھ کارڈز تقسیم کیئے جائیں گے۔ تقریب سے سیکریٹری اطلاعات نیاز عباسی، صدر پی ایف یو جے جی ایم جمالی، صدر کے یو جے حسن عباس، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی، سول سوسائٹی کے رہنما کرامت علی، شعیب ایم اشرف، طاہر نجمی، امتیاز خان فاران، شہربانو، ناصر شریف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کے یو جے کو گرانٹ کی مد میں پچاس لاکھ روپے کا چیک بھی فراہم کیا جو خازن کے یو جے سیما شفیع نے وصول کیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ پیپلز پارٹی صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، وفاقی حکومت قانون سازی نہیں کر رہی ہم صوبائی سطح پر قانون سازی کر رہے ہیں، صوبے میں لیبر کورٹس اور دیگر امور پر بھی غور کر رہے ہیں ہم نے صوبائی جرنلسٹس پروٹیکشن بل تیار کر لیا ہے جو بہت جلد سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ایم ڈی اے، اور ایل ڈی اے سمیت سندھ بھر میں صحافیوں کی رہائشی کالونیوں کی ترقیاتی اسکیموں پر کاموں کو مکمل کروایا جا رہا ہے ، انہوں نے کہ جن صحافتی تنظیموں کی کارکردگی آڈٹ رپورٹس کی بنیاد پر ہوگی آئندہ ان کو سندھ حکومت گرانٹس فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ بعض رکاوٹوں کی وجہ سے ہم اشتہارات کی رقم کو میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے مشروط نہیں کر سکے۔
بعد ازاں سید ناصر حیسن شاہ نے صحافیوں میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کیئے گئے جس میں علاج کے مد میں سالانہ تین لاکھ روپے کی سہولت حاصل ہے۔اس موقعع پر صدر پی ایف یو جے جی ایم جمالی نے اعلان کیا سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی صحافیوں کو صحت کی سہولت کی فراہمی کے لئے ہیلتھ کارڈز فراہم کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انڈوومنٹ فنڈ سے گذشتہ سات برسوں کے دوران صحافی برادری کو جو بھی سہولت فراہم کی ہے اس کا پورا ریکارڈ موجود ہے۔

About Author

Leave A Reply