لاہور (ای این این ایس) آئی جی پنجاب نے HRMIS سسٹم پر مبنی سٹینڈرڈائزڈ پولیس شناختی کارڈز کے اجراء پر اسٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا یے۔
موجودہ سیکیورٹی حالات اور پولیس اہلکاروں کی بہتر ورکنگ کے پیش نظر پولیس شناختی کارڈزکے اجراء کیلئے نئی سٹینڈرڈائزڈ پالیسی جاری کر دی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پولیس شناختی کارڈز کے اجراء اور قواعد ضوابط کی پابندی کے بارے میں مجموعی طور پر انچارج ہونگے۔
اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی سی پی او میں کام کرنیوالے اور ریٹائرڈ ہوجانیوالے تمام ملازمین کے کارڈز کے اجراء کے ذمہ دار ہونگے۔
30مارچ2021کے بعد دوران ڈیوٹی آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ تمام رینک کے افسران و اہلکاروں کے پاس نئے ڈیزائن کے حامل کارڈز موجود ہونا ضروری ہے۔
خیال رہے کہ سٹینڈنگ آرڈر،پولیس آرڈر2002کے آرٹیکل 10(3)کے تحت جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت باقی کارڈز 30مارچ2021کے بعد منسوخ تصور کئے جائینگے۔