نوشہرفیروز کی عدالت نے کم عمری کی شادی کی اجازت دیدی - Eye News Network

نوشہرفیروز کی عدالت نے کم عمری کی شادی کی اجازت دیدی

0

نوشہرو فیروز(ای این این ایس) نوشہرفیروز کی عدالت نے 16 سالہ لڑکی کو شادی کی اجازت دیدی۔
نوشہرو فیروز: مانسہرہ کے پی کی لڑکی نے کنڈیارو کے پہلے سے شادی شدہ شخص کے ساتھ نکاح کرلیا۔
نوشہرو فیروز: انسانی حقوق کے کارکن ایڈوکیٹ لالا حسن نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو خط لکھ کر ان کی توجہ کم عمری کی شادی پر مبذول کرائی ہے۔
نوشہرو فیروز: لالا حسن نے لکھا ہے کہ کم عمری کے خلاف سندھ میں موجود قانون 2013 کو نظر انداز کیا گیا۔
نوشہرو فیروز: لالا حسن ایڈوکیٹ نے لکھا مزید لکھا ہے کہ آرزو راجا کیس میں سندھ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ کا بھی فیصلہ نظر انداز کیا گیا۔
نوشہرو فیروز: ذرائع کے مطابق جس نوجوان سے پسند کی شادی کے لیے لڑکی نکلی تھی وہ اچانک غائب ہو گیا۔
نوشہرفیروز: لڑکے کے بہنوئی نے اس لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر نکاح کرلیا۔
نوشہرو فیروز: لالا حسن کے خط کی کاپی نامہ نگار کو موصول ہوئی ہے، جس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔
نوشہرو فیروز: لڑکی کا بھائی اس کی منت کرتا رہ گیا، وکیل کی لڑکی کو دارلامان بھیجنے اور عمر کے تعین کی بھی درخواست رد کردی گئی۔
نوشہرفیروز: تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے لڑکی کو مبینہ شوہر کے ساتھ بھیج دیا۔ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی۔

About Author

Leave A Reply