کرپشن کی شکایات پر سول اسپتال نوشہرو فیروز پر چھاپہ - Eye News Network

کرپشن کی شکایات پر سول اسپتال نوشہرو فیروز پر چھاپہ

0

نوشہرفیروز (رپورٹ: منظور ملک/ای این این ایس) نوشہرو فیروز سول اسپتال پر اینٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مات کر دو سال کا رکارڈ تحویل میں لے لیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر نے میجسٹریٹ حیدر علی بھیو کے ساتھ چھاپا مار کر 2018 سے رکارڈ تحویل میں لیا۔
سرکل آفیسر شرف الدین قاضی کے مطابق مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ اسپتال میں چھاپا کرپشن کی شکایات پر مارا گیا۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایم ایس عبداللہ تنیو کا تبادلہ کرکے نیا ایم ایس تعینات کیا گیا، کچھ ہفتے قبل اسپتال سے سامان بھی چورا ہوا تھا، جبکہ شہری اسپتال میں سہولیات کے فقدان کے خلاف شکایات کرتے رہے ہیں۔

About Author

Leave A Reply