نوشہرو فیروز(ای این این ایس)
نوشہرو فیروز کے قریب پولیس کی بڑی تعداد نے دھاوا بول دیا اور تین مکینوں محمد یوسف، ھدایت اللہ کھوسو اور معشوق کھوسو کو اٹھا لیا اور اس دوران محمد یوسف کھوسو مبینہ طور پر پولیس تشدد میں جانبحق ہوگیا تو اس کو پھینک کر باقی دو افراد کو پولیس ساتھ لے گٸی.
گاٸوں مینھوں خان کھوسو کے مکینوں نے لاش رکھ کر پولس گردی کے خلاف احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کی.
گاٸوں والوں نے پریس کلب نوشہرو فیروز کے سامنے احتجاج کرتے ہوۓ بتایا کہ پولیس نےجواز گاٸوں پر دھاوا بولا اور ایک شخص کے تشدد میں فوت ہونے کے بعد اس کے بھاٸی ھدایت اللہ کو بھی چھوڑ دیا، تاہم معشوق کو گم کردیا ہے. انہوں پولیس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا.
دوسری جانب نوشہرو فیروز پولیس نے چھاپے سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے.
گاٸوں والوں کا کہنا ہے کہ مختلف تھانوں کی پولیس موباٸلوں میں سوار تھی.