A student who was killed in firing. (ENNS file photo)
گلگت(رپورٹ:اقبال عاصی/ ای این این ایس) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے ھیڈکوارٹر چلاس میں پیر اور منگل کی درمیانی شب رات گئے، گلگت سے سی ٹی ڈی نے رونئی محلے میں اظہار اللّٰہ نامی شخص کےگھر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 5پولیس اہلکار اور 2 سول افراد جانبحق اور 5 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جنہیں بعد ازاں گلگت منتقل کردیا گیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق شہید ہونے والے پولیس اھلکاروں میں کانسٹیبل جنیدعلی، کانسٹیبل شکیل سہراب خان ایس آئی پی، سی ٹی ڈی کانسٹیبل اشتیاق احمد اور کانسٹیبل غلام مرتضیٰ شہید بتائے جاتے ہیں۔ جبکہ چھاپہ مار کارروائی میں اظہار اللّٰہ سکنہ رونئی چلاس اوربشارت اللّٰہ سکنہ گلگت جگلوٹ بھی جاں بحق ہوگئے۔ سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی میں 5اھلکار انسپکٹر نبی جان، کانسٹیبل شکور، کانسٹیبل ہدایت کریم کانسٹیل شان، اور کانسٹیبل محمد علی زخمی بتائے جاتے ہیں۔
چلاس میں رات گئے کی جانے والی کاروائی اور ھلاکتوں پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ چلاس میں بے بنیاد شواہد کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کی۔
عمائدین علاقہ کا ایس پی ہاوس کے باہر دھرنا جاری بتایا جاتا ہے جو انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں۔
تاہم پولیس ترجمان نے فوری طور پر رات گئے کی جانے والی سی ٹی ڈی آپریشن کے حوالے سے بیان جاری نہیں کیا گیا۔