ضلع مہمند(امداد مہمند/ای این این ایس) بریگیڈئیر راؤف شہزاد نے گاگیزئی اور ساگی پایان میں پایہ تکمیل دو پرائمری اسکولوں کا افتتاح کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے 103 برگیڈ کی جانب مقامی میڈیا کو مہمند کیڈٹ کالج میں علاقے میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے 103 بریگیڈ کے میجر فاروق نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کی بحالی میں پاک فوج کےساتھ مقامی لوگوں کی بیش بہا قربانیاں شامل ہیں۔ جبکہ حکومت علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے چھوٹے منصوبوں سمیت میگا پراجیکٹس پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہے۔
اس حوالے سے متعدد منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ گئے ہیں جن میں غلنئی تا مامد گٹ روڈ، نحقی ٹنل، مہمند ماڈل اسکول اور مہمند کیڈٹ کالج سمیت بیشتر منصوبے شامل ہیں، جبکہ باقی میگا پراجیکٹس میں مہمند ڈیم وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پربریگیڈئیر راؤف شہزاد نے کہا کہ پاک فوج علاقے کے تعمیر و ترقی میں خاصی دلچسپی رکھتی ہے جبکہ مہمند کیڈٹ کالج میں تمام تر بھرتیاں شفافیت کی بنیاد پر ہونگی اور بھرتی کے لئے اعلیٰ تعلیم اور تجربہ ضروری ہے۔ انہوں نے تحصیل صافی کے دو مختلف علاقوں گاگیزئی اور ساگی پایان میں پایہ تکمیل دو پرائمری اسکولوں کا افتتاح کیا۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول گاگیزئی نمبر 2 کے افتتاح کے موقع پر جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر راؤف شہزادنے کہا کہ عوام کے سہولت کے لئے بھاوتہ بازار میں سی ایف سی اور مامد گٹ ہسپتال میں تمام تر صحت کے سہولیات ایک ہفتہ میں مکمل کیا جائے گا، جبکہ جدید طرز عمارت سکول کا مقصد علاقے کے بچوں کو تعلیم کے لئے بہتر سہولیات دینے کے ساتھ علاقے کی عوام کے بیداری کا ایک پیغام ہے۔