خاصہ دار فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا: ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی - Eye News Network

خاصہ دار فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا: ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی

0

وانا(رپورٹ: مجیب الرحمٰن)
انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے پہلی بار جنوبی وزیرستان وانا کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاصہ دار فورس نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ملک کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔

ان کا احساس ہے، خاصہ دار فورس کو پولیس میں ضم ہونے کا نوٹیفکشن جلد جاری کیا جائیگا۔ خیبر پختوانخواہ پولیس کی طرح ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پولیس کو بھی جدید سہولیات سے لیس کیا جائے گا۔ انہوں نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پو لیس کو درپیش مسائل کے حوالے سے کہا کہ پولیس کوگاڑیاں، یونیفارمز، اسلحہ و دیگر تمام مراعات فراہم کی جائے گی۔

اس دورے پر آر پی او ڈی آئی خان ڈویژن امتیاز شاہ، ڈی پی او جنوبی وزیرستان شوکت علی، اے ڈی سی جنوبی وزیرستان فہیداللہ اور اے سی وانا امیر نواز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پولیس کے جوانوں نے آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو سلامی پیش کی اور چھوٹے بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے انہیں خوش آمدید کہا اور وانا انے پر ان کو روایتی وزیری پگڑی بھی پہنائی گئی۔ آئی جی پی کے پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے جنوبی وزیرستان وانا دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خاصہ دارفورس اور لیویز فورس کے مسائل کا ادراک ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انکے جتنے سپاہی شہید ہوگئے ہیں، انکے ورثاء کو شہداء پیکج ملے گا، اور خیبر پختونخواہ پولیس کی طرح تمام تر سہولیات بھی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا ،کہ یہاں پر نئے تھانے اور چوکیاں بھی تعمیر کئے جائیں گے تاکہ عوام کوانضمام کے ثمرات مل سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پر جتنے بھی مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر امن قائم کرنے میں پاک فوج، خاصہ دار فورس، اور علاقے کے لوگوں نے اہم کردار داکیا ہے اور ہم انکو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
پروگرام کے آخر میں جوانوں نے آئی جی پی اور آر پی او کو شیلڈ پیش کی۔

About Author

Leave A Reply